Blogs

Disaster Management
خدمت انسانیت، مقصد ہمارا۔

خدمت انسانیت، مقصد ہمارا۔                         

کچی مٹی کے لیپ سے بنے کمرے میں سب پرسکون گہری نیند میں تھے، کہ تیزی سے بڑھتے پانی کی آواز پر گھر کے سربراہ کی آنکھ کھلی ہڑبڑا کر اُنہوں نے سب بچوں کو جگایا، "جلدی اٹھو، سیلاب آ گیا ہے! "اٹھو میرے بچو، بند باندھتے ہیں اور اللہ سے دعا کرو کہ پانی کی یہ بڑھتی لہریں واپس پلٹ جائیں۔ ایک کمرہ ہی تو ہے ہمارا، اگر یہ بھی دوب گیا تو کھلے آسمان تلے مہینوں رہنا پڑے گا۔ سب کی نیند خوف کے مارے غائب ہو چکی تھی۔ سب مٹی سے بند باندھنے میں مصروف ہو گئے۔ چھوٹی سارہ، جو ابھی گڑیا گڈی میں کھیلنے کی عمر میں تھی، وہ بھی اپنے گھر کو بچانے کے لیے مٹی گرنے کی کوشش کر رہی تھی، ساتھ ہی اللہ کو پکار رہی تھی آخرکار، دعائیں سن لی گئیں، صرف دو گز کے فاصلے پر پانی کی لہر واپس پلٹ گئی وہ سب شکر گزار تھے کہ ان کی جھونپڑی سلامت رہی، مگر آس پاس کا علاقہ اب بھی پانی سے بھرا ہوا تھا، جس کی وجہ سے باہر جانا ناممکن ہو گیا اس مصیبت کی گھڑی میں، "الخدمت فاؤنڈیشن" کے رضاکار وہاں موصول ہوئے، جن کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے۔ آئیے، اور ان کے اس نیک مقامد میں ساتھ دیں، تاکہ بے گھر لوگوں کو پھر سے چھت ملے، اور بھوکے کو دو وقت کی روٹی۔

By این ایم چوہدری